
Fezane Rajab
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرُود شریف کی فضیلت
ایک نیک شخص نے خواب میں ’’ خوفناک بلا‘‘ دیکھی ، گھبرا کر پوچھا : توکون ہے؟ اس خوفناک بلا نے جواب دیا : ’’ میں تیرے بُرے اعمال ہوں۔ ‘‘ پوچھا : تجھ سےنَجات کی کیا صورت ہے؟ جواب ملا : حضرت محمد ِمصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پردُرُودشریف کی کثرت ۔ ( القول البدیع ، ص۲۵۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
صحابی ابنِ صحابی ، جنّتی ابنِ جنّتی ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اﷲ عنہما فرماتے ہیں : میں حضرتِ عمر فاروقِ اعظم رضی اﷲ عنہ کی خدمت میں حاضر تھا کہ ایک بوڑھا آدمی گُزرا جو اَندھا اور لنگڑا تھااُس کے آگے آگے ایک اور آدمی چل رہا تھا جو اُس کو سختی سے گھسیٹتا ہوا لےجارہا تھا۔ حضرت فاروقِ اعظم رضی اﷲ عنہ نےیہ منظر دیکھ کر اِرشاد فرمایا : میں نے اِتنا بُرا منظر آج سےپہلے کبھی نہیں دیکھا۔ پھرآپ رضی اﷲ عنہ کی خدمت میں ’’عیاض ‘‘نامی ایک شخص نےاِ س کے متعلق پورا قصہ سُنایا کہ اے امیرُالْمومنین! صَبْغاء کے دَس بیٹے تھے
اور میں اُن کا چچا زاد بھائی تھا ، میرے بھائیوں میں سے میرے عِلاوہ کوئی باقی نہیں رہا تھا۔ میں اپنے چچا صبغاء کے دس بیٹوں یعنی اپنےچچا زاد بھائیوں کے پڑوس میں رہتا تھا ، وہ مجھ پرظُلم و سِتم کیا کرتے اور میرا مال ناحق چھین لیتے تھے ، میں اُنہیں خدا کا خوف دِلاتا ، رِشتے داریاور ہمسائیگی کے وَاسطے دیتا کہ مجھ سےظلم کا ہاتھ روک لومگریہ واسطے دِینا بھی مجھے ان کےظُلم سے نہ بچا سکا ، چنانچہ
میں نے اُنہیں اُن کی حالت پر چھوڑ دیا ، حتّٰی کہ جب حُرمت والا مہینا (Rajab)(رَجب)آیا تو میں نے آسمان کی طرف ہاتھ اُٹھا کر اُن کے لئے بد دُعا کی : “ اے اللہ پاک ! میں دِل کی گہرائی سے یہ دُعا کرتا ہوں کہ تُو ایک کے علاوہ صبغاء کےسارے بیٹوں کو ہلاک فرما دے اور اُس ایک کو لنگڑا اور اَندھا کر دے اور کوئی ایسا شخص ہو جو اُسے سختی سے کھینچتا پِھرے۔ “ اُسی سال ایک ایک کر کےاُن میں سے نو بیٹے مرگئے اور یہ ایک باقی بچا جو اَندھا ہوگیاہے اور اِس کی ٹانگیں بھی ناکارہ ہوگئیں ، جیساکہ آپ دیکھ رہے ہیں ، حضرت فاروقِ اعظم رضی اﷲ عنہ نےفرمایا : بے شک یہ بہت ہی عجیب واقعہ ہے۔ (کتاب البر و الصلۃ لابن جوزی ، ص۱۶۷)
پیارےاِسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے؟ظُلم کا انجام کس قدر بھیانک ہے۔ حضرت شیخ محمد بن اسمٰعیل بُخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ ’’صَحِیح بُخاری‘‘میں لکھتےہیں : حضرتِ ابو موسیٰ اشعری رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے : سرکارِمدینۂ منوّرہ ، سردارِمکّۂ مکرّمہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : بے شک اللہ پاک ظالم کو مہلت دیتا ہےیہاں تک کہ جب اُس کو اپنی پکڑ میں لیتا ہے تو پھر اُس کو نہیں چھوڑتا۔ یہ فرما کر سرکارِ نامدار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم نے پارہ 12 سورۂ ہُود کی آیت 102تلاوت فرمائی :
وَ كَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰى وَ هِیَ ظَالِمَةٌؕ-اِنَّ اَخْذَهٗۤ اَلِیْمٌ شَدِیْدٌ(۱۰۲) (پ۱۲ ، ہود : ۱۰۲)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان : اور ایسی ہی پکڑ ہے تیرے رَبّ کی جب بستیوں کو پکڑتا ہے اُن کے ظُلم پر۔ بے شک اُس کی پکڑ دَردناک کرّی (سخت)ہے۔
ہمیشہ ہاتھ بھلائی کے واسِطے اٹھیں بچانا ظلم و ستم سے مجھے سدا یاربّ
گناہ گار طلبگارِ عَفو و رحمت ہے عذاب سَہنے کا کس میں ہے حوصَلہ یاربّ
کہیں کا آہ! گناہوں نے اَب نہیں چھوڑا عذابِ نار سے عطاؔر کو بچا یاربّ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد دُعائیں قبول ہوتی ہیں
پیارےاِسلامی بھائیو!بیان کئےگئے واقعے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ رَجَبُ المُرَجَّب (Rajab)کےمہینےمیں دُعائیں قبول ہوتی ہیں ، تاریخ ابنِ عساکرکی ایک طویل روایت میں ہے : زمانَۂ جاہلیت میں بھی لوگ اِس مہینے کی تعظیم کیا کرتے ، اپنے اوپر کئے گئےظُلم کے خِلاف کوئی بددُعا وغیرہ نہ کرتے لیکن جب رَجَبُ المُرَجَّب کا مہینا آتا تو ظالم کے خلاف دُعا کرتےتو اُن کی دُعا قبول ہوجاتی۔ ( تاريخ ابن عساکر ، ۴۵ / ۸۱)
حضرتِ امام زَکَریّا قَزوِینی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : کئی احادیثِ مبارکہ (Rajab ) ماہِ رجب کی عظمت و شان پر دلالت کرتی ہیں کہ اِس میں عبادتیں اور دُعائیں قبول ہوتی ہیں۔ ( عجائب المخلوقات ، ص۶۹)
ہاتھ اُٹھتے ہی بَر آئے ہر مُدَّعا وُہ دُعاؤں میں مولیٰ اثر چاہئے
اپنے عطارؔ پر ہو کرم بار بار اِذن ، طیبہ کا بارِ دِگر چاہئے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
Rajab رَجَبُ المُرَجَّب بہت بابرکت مہیناہے۔ یہ حُرمت(یعنی عزت)والےاُن چار مہینوں میں سےایک ہے جن کی عظمت و شان قرآن و حدیث میں بیان کی گئی ہے۔ صحابی ابنِ صحابی حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فرماتے ہیں : ’’اللہ پاک نے 12 مہینوں میں سے چار مہینوں کو خصوصیت عطا فرمائی اور اِن کی حُرمت کو عظمت بخشی اور ا ِن میں گُناہ کوبڑا گُناہ قراردیا۔ ‘‘(تفسیر ابن ابی حاتم ، ۵ / ۴۶ ، رقم : ۱۰۳۳۷)
پارہ10سُورۃُ التَّوْبہآیت 36میں ارشاد ہوتا ہے :
اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوْرِ عِنْدَ اللّٰهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ مِنْهَاۤ اَرْبَعَةٌ حُرُمٌؕ-ذٰلِكَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ ﳔ فَلَا تَظْلِمُوْا فِیْهِنَّ اَنْفُسَكُمْ (پ10 ، التوبۃ : 36)
ترجمۂ کنزالایمان : بے شک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک بارہ مہینے ہیںاللہکی کتاب میں جب سے اس نے آسمان و زمین بنائے ان میں سے چار حرمت والے ہیں یہ سیدھا دین ہےتو ان مہینوں میں اپنی جان پر ظلم نہ کرو۔
تابعی بُزرگ حضرتِ قَتادہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حُرمت(یعنی عزت) والے مہینوں میں نیک عَمل کااَجر بڑھ جاتا ہےاورحُرمت والے مہینوں میں ظُلم و گُناہ باقی مہینوں کے مقابلے میں گُناہِ عظیم ہوجاتا ہے اگرچہ ظلم و گناہ ہر حال میں بڑا ہے۔ (تفسیر بغوی ، ۲ / ۲۴۴)
خادِمُ النبی ، جنّتی صحابی ، حضرتِ اَنس بن مالکرضی اللہ عنہفرماتے ہیں : بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں عرض کیا گیا کہ (ماہ ِرجب)کانام رجب کیوں رکھا گیا ؟۔ اِرشاد فرمایا : کیونکہ اِس میں شعبان و رَمضان کیلئےخیر ِکثیر (یعنی بہت زیادہ بھلائی)بڑھا ئی جاتی ہے۔ (فضائل شہر رجب للخلال ، ص۴۷)
پیارے اِسلامی بھائیو! ماہِ رَجَبُ المُرَجَّب کا ایک نام ’’شہر اَصَم‘‘ یعنی بہرا مہینا بھی ہے ، چنانچہ میرے آقا اعلیٰ حضرت ، امام اہلِ سنت ، امام احمد رضا خان رَحْمۃُ اللہِ علیہ فتاوی رضویہ میں اِس نام کی وجہ کچھ یوں ارشاد فرماتے ہیں : ہر مہینہ اپنے ہرقسم وقائع(یعنی واقعات)کی گواہی دے گا سوائے رَجب کےکہ حَسَنات (یعنی اچھائیاں) بیان کرے گا اور سیئات (یعنی بُرائیوں)کے ذِکر پر کہے گا میں بہرا تھا مجھےخبرنہیں ، اِس لئے اِسے “ شہر اَصَم “ کہتے ہیں۔
(فتاویٰ رضویہ ، ۲۷ / ۴۹۶)
عبادت میں ، ریاضت میں ، تلاوت میں لگا دے دِل رَجب کا واسِطہ دیتا ہوں فرما دے کرم مولیٰ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ماشاءاللہ بہت اچھا آرٹیکل ھےبہت معاملاتی آرٹیکل ھے۔
واقعۂ معراج کے حوالے سے بھی کچھ معلومات دیں ہم انتظار کریں گے
Устранение низкого давления в трубах: услуги сантехника с профессиональным подходом
вызов сантехника спб [url=http://24santehnick-1.ru/]http://24santehnick-1.ru/[/url] .
Резервирайте почивки в Гран Канария: кристално чисто море и уютни хотели
гран канария фото гран канария фото .
Mostbet онлайн: лучшие игры, быстрые выплаты и большие выигрыши
mostbet uz kirish https://mostbet-uz-bet.top/ .
Психиатрическая клиника СПб: здоровье ума – наша задача
платная психиатрическая помощь в санкт петербурге https://psihiatricheskaya-klinika-spb-0.ru .
Алкоголь с доставкой на дом: удобный способ заказать напитки
как заказать алкоголь через интернет с доставкой https://www.dostavka-alcogolya-nochyu-club.ru/ .
Авторазборка с выгодными ценами – купите качественные запчасти дешевле, чем новые
авторазборы http://www.avtorzborka3-moskva.ru .
Need a free online tool to create rubber stamps? Customize and download in minutes
stamp maker online http://make1-stamp-online.com/ .
Create an office rubber stamp online for free – professional and easy
stamp maker online free https://www.stamps1-creator.com .
Светодиодные светильники от производителя — оптимальное решение для освещения больших площадей
производство светодиодных светильников в москве proizvodstvo-svetodiodnih-svetilnikov.ru .
Spotify подписка с минимальной стоимостью и отличным сервисом
спотифай купить http://www.podpiska-spotify-1.ru/ .
Купите камеру заднего вида и улучшите обзор при движении назад
купить камеру заднего вида https://camera-zadnego-vida.ru/ .
Комплексный ремонт ванной комнаты в СПб – сантехник и цены на услуги
сантехник спб цены https://remont-santehniki-price.ru .
Профессиональный сантехник в СПб – расценки на сантехнические работы
расценки на сантехнические работы в санкт петербурге https://santeh1-montazh-price.ru .
Комплексные решения для ресторанного бизнеса – мебель для кафе с доставкой
мебель для кафе купить mebel-dlya-kafe.ru .
Готовая технологическая карта на погрузочно-разгрузочные работы с индивидуальными решениями для вашего бизнеса
технологическая карта на погрузочно разгрузочные работы назначение и содержание https://tekhnologicheskie-karty.ru .